Times of Pakistan

ایرانی پاسداران انقلاب کا ایک 160 امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

1 week ago 11
ARTICLE AD BOX

بحرین میں امریکی بحریہ کے ہیڈکوارٹر اور فوجی اڈے پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کئے گئے

شائع 04 مارچ 2026 12:25pm

ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ دبئی میں 160امریکی فوجیوں کو نشانہ بنایا، حملے سے 100 امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خلیجی خطے میں امریکی فوجی اہداف پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں، جن میں دبئی میں ایک کارروائی کے دوران 100 سے زائد امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی شامل ہے۔

ایرانی بیان کے مطابق یہ حملے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کے جواب میں کیے گئے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق کویت میں تعینات امریکی افواج کو درجنوں ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جبکہ بحرین میں امریکی فوجی اڈے، خصوصاً امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹرز پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔

دبئی میں امریکی قونصل خانے پر ڈرون حملے اور ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملے کا بھی دعویٰ کیا گیا، جہاں ایرانی مؤقف کے مطابق سی آئی اے اسٹیشن تباہ ہوا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ بحیرہ ہند میں تقریباً 650 کلومیٹر دور موجود امریکی بحری جہاز کو بھی میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جبکہ خلیج فارس میں امریکا کے ایک بڑے ریڈار سسٹم پر حملے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ عراق میں فوجی اڈوں، عمان کی ایک بندرگاہ اور قطر کے العدید ایئربیس پر بھی میزائل حملوں کی بات کی گئی ہے۔

پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ اس کی زمینی افواج نے باضابطہ طور پر جنگ میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے بیک وقت 230 حملہ آور ڈرونز لانچ کیے اور اہم اسرائیلی کمان مراکز کو بھی نشانہ بنایا۔

ایرانی دعوؤں کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔ تاہم ان بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جاری تنازع کا دائرہ خلیج سے باہر دیگر علاقوں تک بھی پھیل رہا ہے۔

Read Entire Article