Times of Pakistan

ایرانی سپریم لیڈر کے انتقال پر احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

1 week ago 4
ARTICLE AD BOX

ملزمان کیخلاف دہشت گردی ودیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے


اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت میں ایرانی سپریم لیڈر کے انتقال پر احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس کیجانب سے گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے تمام ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کردی ہے۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی۔

پولیس کیجانب سے ملزم کے 6 روزہ جسمانی کی استدعا کی گئی تھی۔ پولیس کیجانب سے مجموعی طور پر 48 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

تھانہ سیکرٹریٹ میں ملزمان کیخلاف دہشت گردی ودیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

Read Entire Article