ARTICLE AD BOX
شائع 01 مارچ 2026 01:09am
اسرائیلی وزیرِاعظم بنجامین نیتن یاہو نے دعوٰی کیا ہے اسرائیل اور امریکا کے حالیہ حملوں کے بعد متعدد اشارے ملے ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اب نہیں رہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم بنجامین نیتن یاہو نے ہفتے کو ایک ویڈیو بیان میں دعوٰی کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کی حالیہ فضائی کارروائیوں کے دوران متعدد اشارے ملے ہیں کہ ایرانی سپریم لیڈرخامنہ اب نہیں رہے تاہم ایرانی حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق سامنے نہیں آئی۔
نیتن یاہو نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ہفتے کی صبح انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا اور تباہ کیا۔
اسرائیل کے وزیراعظم نے یہ دعویٰ بھی کہ حملوں میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر اور دیگر سینئر جوہری حکام بھی مارے گئے اور آنے والے دنوں میں ایران میں مزید اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔
نیتن یاہو کا ویڈیو بیان میں یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کے خلاف کارروائی جب تک ضروری ہوگا جاری رہے گی۔
دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای ٹھیک اورمحفوظ مقام پرہیں۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز امریکا اور اسرائیل نے ایران پر بحری اور فضائی حملے کیے جن میں 201 ایرانی شہری جاں بحق اور 747 زخمی ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق حملوں میں ایرانی وزیر دفاع امیر ناصر زادہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد پاکپور شہید ہوگئے ہیں۔
ایرانی صدارتی محل اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کے قریب سات میزائل گرے تاہم ایران نے صدر مسعود پزشکیان اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے محفوظ رہنے کا اعلان کیا ہے۔
.png)
1 week ago
16




English (US) ·