Times of Pakistan

ایرانی سفیر کی کوئٹہ میں ٹرین پر حملے کی شدید مذمت

2 days ago 4
ARTICLE AD BOX

زخمیوں کی محفوظ اور جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں، ایرانی سفیر


ایرانی سفیر رضا امیری مغدم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ کوئٹہ میں ٹرین پر بزدلانہ اور گھناوٴنے خودکش دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ دہشت گردی پوری دنیا میں اپنی تمام شکلوں میں قابل مذمت رجحان ہے۔ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے پرحملے انسانیت کے خلاف جرائم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام خاص طور پر سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

ایرانی سفیر رضا امیری مغدم کا کہنا تھا کہ زخمیوں کی محفوظ اور جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں۔

Read Entire Article