ARTICLE AD BOX
ایرانی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 223 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ اساتذہ اور طلبہ کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 206 ہو گئی ہے۔
شائع 14 مارچ 2026 06:33pm
امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے آغاز کے بعد خطے میں جانی اور مالی نقصان کے اعداد و شمار مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔ مختلف سرکاری اور امدادی اداروں کے مطابق 28 فروری سے شروع ہونے والی اس جنگ کے بعد کئی ممالک میں ہلاکتیں اور تباہی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ ایران میں شہری انفراسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
عرب نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق اس جنگ میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ایران میں ہوئی ہیں جہاں اب تک 1444 افراد کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ لبنان میں 773 افراد جان سے گئے جبکہ اسرائیل میں 14 ہلاکتیں رپورٹ کی گئی ہیں۔
خلیجی ممالک میں بھی اس تنازع کے اثرات دیکھنے میں آئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں چھ، کویت میں چھ، عمان میں تین، بحرین میں دو اور سعودی عرب میں دو افراد کے مارے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اس کے علاوہ عراق میں 26 افراد ہلاک ہوئے جبکہ امریکی افواج کے 11 اہلکاروں کی ہلاکت کی بھی اطلاع دی گئی ہے۔
ایرانی حکومت کا کہنا ہے کہ اس جنگ کے دوران ملک کے شہری علاقوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک تقریباً 43 ہزار شہری یونٹس متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 36 ہزار 500 رہائشی مکانات شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صرف دارالحکومت تہران میں ہی تقریباً 10 ہزار عمارتیں حملوں کی زد میں آئیں۔
ایرانی حکام کے مطابق حملوں کے دوران صحت اور تعلیمی شعبے کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ 43 ہنگامی طبی مراکز، 32 ایمبولینسیں اور 120 اسکول بھی حملوں سے متاثر ہوئے۔
ایرانی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 223 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ اساتذہ اور طلبہ کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 206 ہو گئی ہے۔
.png)
1 hour ago
2






English (US) ·