ARTICLE AD BOX
پاسدارانِ انقلاب نے منگل کی صبح بحرین میں امریکی ملٹری بیس کو نشانہ بنانے کے دعویٰ کیا ہے
شائع 03 مارچ 2026 01:32pm
ایران کی پاسدارانِ انقلاب فورس نے تازہ کارروائی میں بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسدانِ انقلاب کی بحری فورسز نے منگل کی صبح بحرین کے علاقے شیخ عیسیٰ میں واقع امریکی فضائی اڈے پر بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل داغے۔
رپورٹ کے مطابق اس کارروائی میں 20 ڈرونز اور 3 میزائلوں نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں مرکزی کمانڈ سینٹر کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق اس حملے میں ایندھن کے ذخائر میں بھی آگ بھڑک اٹھی، جس کے شعلے اور دھواں دور تک دکھائی دیا۔
ایرانی میڈیا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جسے بحرین میں امریکی اڈے پر حملے کے وقت کا منظر قرار دیا ہے۔
اس سے قبل پاسدرانِ انقلاب کے ڈرون یونٹ نے کویت میں موجود امریکی بیس ’عریفجان ایئرفیلڈ‘ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔
.png)
1 week ago
13






English (US) ·