ARTICLE AD BOX
پاکستان اس جنگ کو پھیلنے نہیں دے گا اور کوشش کرے گا کہ حالات کو ٹھنڈا کیا جائے،رانا ثنا اللہ
شائع 03 مارچ 2026 08:38pm
سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب سے ایران کے لیے گارنٹی لی ہے اور تہران کو اس پر اعتماد کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو چاہیے کہ وہ سعودی عرب پر حملہ نہ کرے، کیونکہ پاکستان دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی توقعات پر پورا اترے گا، تاہم اسلام آباد کی خواہش ہے کہ خطے میں کشیدگی کم ہو اور صورتحال بہتری کی جانب جائے۔
آج نیوز کے پروگرام ”اسپاٹ لائٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان اس جنگ کو پھیلنے نہیں دے گا اور کوشش کرے گا کہ حالات کو ٹھنڈا کیا جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ جنگ ایران اور اسرائیل کے درمیان ہی محدود رہے گی اور پاکستان خطے میں استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔
سینیٹر نے واضح کیا کہ پاکستان امن کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے اور اسی مقصد کے تحت بورڈ آف پیس میں موجود ہے۔
رانا ثنا نے کہا کہ جو عناصر افغانستان میں بیٹھ کر دہشت گردی کر رہے ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ایسے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جائے گا۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور کسی بھی وسیع تر جنگ کے حق میں نہیں، تاہم قومی مفادات اور دفاعی ذمہ داریوں کو ہر صورت مدنظر رکھا جائے گا۔
.png)
1 week ago
11






English (US) ·