ARTICLE AD BOX
ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوں گے تو مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں ہوگا، امریکی صدر
شائع 19 فروری 2026 09:41pm
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ 10 دن کے اندر ایران کے بارے میں صورت حال واضح ہو جائے گی اور کسی صورت ایران کو ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
واشنگٹن میں غزہ میں بورڈ آف پیس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ایران امن کے راستے پر آئے اور خطے میں استحکام کے لیے ایٹمی ہتھیار نہ رکھے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوں گے تو مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں ہوگا۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور وہ بامعنی معاہدہ چاہتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ تقریباً 10 دن میں ایران کے بارے میں صورت حال معلوم ہو جائے گی اور امریکی حکومت کو ایران کے ساتھ کچھ ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔
صدر ٹرمپ نے زور دیا کہ ایران کے لیے اب وقت آ گیا ہے کہ وہ امن کے راستے پر چلے اور معاہدہ کرے، ورنہ نتائج سنگین ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کو معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں اس کے نتائج براہ راست خطے اور عالمی سطح پر محسوس ہوں گے۔
.png)
3 weeks ago
13




English (US) ·