Times of Pakistan

ایران کسی دباؤ میں آکر مذاکرات میں شامل نہیں ہوگا، ایرانی صدر کی وزیر اعظم شہباز شریف سے گفتگو

3 days ago 3
ARTICLE AD BOX

پیزشکیان نے فون کال کے دوران ایران کے موقف کی توثیق کی


ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کسی دباؤ میں آکر امن مذاکرات نہیں کرے گا۔

ایران کے نیم سرکاری میڈیا پریس ٹی وی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ تہران دباؤ، دھمکیوں یا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے تحت امن مذاکرات میں حصہ نہیں لے گا۔

پیزشکیان نے فون کال کے دوران ایران کے موقف کی توثیق کی اور اس بات پر زور دیا کہ ایران جبر کی شرائط پر مذاکرات میں شامل نہیں ہوگا۔

ایرانی صدر نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی سمیت امریکا کے ساتھ مذاکرات کی بحالی میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی بھی سفارش کی۔

Read Entire Article