ARTICLE AD BOX
شائع 01 مارچ 2026 09:32am
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر حالیہ حملوں کے بعد سفارتی حل تک پہنچنا پہلے کے مقابلے میں زیادہ آسان ہو گیا ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور اسرائیل نے ایران کو جوہری پروگرام پر مذاکرات میں الجھا کر اچانک حملے کیے اور ان حملوں میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کردیا گیا۔
امریکی خبر رساں ادارے ’سی بی ایس نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اب مذاکرات کرنا پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ آسان ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج سے ایک دن پہلے کے مقابلے میں صورتحال واضح طور پر مختلف ہے کیونکہ ایران کو سخت نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں امریکا بہتر پوزیشن میں ہے اور اسے امید ہے کہ سفارتی راستہ نکالنا ممکن ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران کی جانب سے جوابی کارروائی توقع سے کم رہی۔ ان کے مطابق ایران نے اسرائیل اور خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا، تاہم ردعمل اتنا شدید نہیں تھا جتنا امریکا نے اندازہ لگایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں توقع تھی کہ حملے دگنے ہوں گے، لیکن ایسا نہیں ہوا۔
.png)
1 week ago
6




English (US) ·