Times of Pakistan

ایران کا دبئی میں یوکرین کے اینٹی ڈرون سسٹم ڈپو کو تباہ کرنے کا دعویٰ

1 month ago 8
ARTICLE AD BOX

یوکرینی صدر یو اے ای کے دورے پر ہیں اور دونوں ملکوں کی دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر بات چیت جاری ہے۔

شائع 28 مارچ 2026 05:35pm

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں یوکرین کے اینٹی ڈرون سسٹم کے ایک گودام پر حملہ کر کے تباہ کر دیا ہے۔ ایران کے مطابق یہ گودام مبینہ طور پر امریکی افواج کی مدد کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے ہفتے کے روز بیان میں کہا ہے کہ دبئی میں امریکی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے دوران اس گودام کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں یوکرین کے اینٹی ڈرون سسٹمز موجود تھے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق حملے کے نتیجے میں گودام مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جب کہ موقع پر موجود 21 یوکرینی اہلکاروں کی ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ کارروائی پاسدارانِ انقلاب کی فضائی اور بحری فورس نے مشترکہ طور پر انجام دی۔

یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں۔ اس دورے کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

Read Entire Article