Times of Pakistan

ایران کا خلیجِ فارس میں امریکی بحری جہاز پر میزائل حملے کا دعویٰ

1 week ago 4
ARTICLE AD BOX

امریکا، اسرائیل اور ان کے حامی ملکوں کے جہاز آبنائے ہرمز میں نظر آئے تو نشانہ بنائیں گے: ایران

شائع 05 مارچ 2026 01:57pm

پاسدارانِ انقلاب فورس نے خلیج فارس میں آئل لے کر جانے والے امریکی بحری جہاز پر میزائل حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کی بحری فورس نے امریکی ٹینکر کو خلیج فارس میں میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جس کے بعد جہاز میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

بیان کے مطابق ایران اس سے قبل بھی واضح کر چکا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت جنگ کے حالات میں ایران کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی نقل و حرکت پر کنٹرول کا حق حاصل ہے۔

پاسدارانِ انقلان مے خبردار کیا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور ان کے حامی یورپی ممالک کے فوجی یا تجارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر ان ممالک کے جہاز خلیجی پانیوں میں دیکھے گئے تو انہیں بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

دوسری جانب امریکی حکام کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

Read Entire Article