ARTICLE AD BOX
امریکی حملے جاری رہے تو ایرانی افواج مزید سخت جواب دیں گی: کمانڈر سینٹرل ہیڈکوارٹر
شائع 19 جولائ 2026 04:17pm
ایران کی پاسدارانِ انقلاب فورس نے ایرو اسپیس فورس کی جانب سے جنوب مغربی شہر اہواز کے اوپر ایک امریکی ’ایم کیو 9‘ ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے اتوار کو جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اہواز پر پرواز کرنے والے امریکی ڈرون کو جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے گرایا گیا ہے۔ ایرانی فوج کے مطابق یہ کارروائیاں ان امریکی حملوں کا ردعمل ہیں جن میں شہری اہداف اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ایران کے خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللٰہی نے اپنے بیان میں خبردار کیا ہے کہ امریکی حملے جاری رہے تو ایرانی مسلح افواج مزید سخت جواب دیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران امریکا کو اس مقام تک پہنچانے کی سکت رکھتا ہے جہاں اس کے نقصانات کا تخمینہ گزشتہ دو مراحل پر مشتمل کارروائیوں سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی فوج کی جانب سے مسلسل آٹھ روز سے ایران کے مختلف علاقوں پر حملے جاری ہیں۔ جواب میں ایران بھی خطے میں واقع امریکی فوجی اہداف پر جوابی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایرانی فوج کے مطابق اتوار کو آپریشن ’تھنڈربولٹ‘ کے 16ویں اور 17ویں مرحلے کے تحت خودکش ڈرونز کے ذریعے کویت میں واقع دو بڑے امریکی فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
.png)
11 hours ago
2






English (US) ·