Times of Pakistan

ایران پر ممکنہ جارحیت کے خلاف امریکی عوام کی رائے سامنے آگئی

1 month ago 9
ARTICLE AD BOX

طویل جنگوں کے تجربات نے عوامی رائے پر گہرا اثر ڈالا ہے


امریکا میں ایک حالیہ سروے میں پایا گیا کہ امریکا کے 61 فیصد شہریوں نے ایران کے خلاف جارحانہ کارروائی کو غلطی قرار دیا ہے۔

سروے کے نتائج کے مطابق امریکی عوام کی اکثریت مشرقِ وسطیٰ میں کسی نئی فوجی مہم جوئی کے حق میں نہیں اور وہ سفارتی حل کو ترجیح دیتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ماضی کی طویل جنگوں کے تجربات نے عوامی رائے پر گہرا اثر ڈالا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق افغان اور ایران جنگ جیسے تنازعات کے بعد امریکی عوام میں بیرونِ ملک جنگوں کے حوالے سے مخالف رویہ پیدا ہوگیا ہے۔

ماہرین کے مطابق عوامی رائے حکومت کی پالیسی سازی پر اثر انداز ہو سکتی ہے، خاص طور پر ایسے معاملات میں جہاں فوجی کارروائی کا امکان ہو۔

Read Entire Article