Times of Pakistan

ایران پر مزید بڑے حملے کریں گے، امریکا جنگ جیت رہا ہے: امریکی سیکرٹری جنگ

1 hour ago 1
ARTICLE AD BOX

ایران کی جنگ ماضی کی جنگوں سے مختلف ہے، جنگ میں ہلاک امریکی فوجیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: پیٹ ہیگسیتھ

شائع 19 مارچ 2026 05:51pm

امریکی سیکرٹری جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران پر مزید بڑے حملے کریں گے، امریکا جنگ جیت رہا ہے، آج ایران میں 17 ہزارسے زائد اہداف کو نشانہ بنایا، ایران کی جنگ ماضی کی جنگوں سے مختلف ہے، جنگ میں ہلاک امریکی فوجیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


جمعرات کو ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کے حوالے سے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امریکی سیکرٹری جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ گزشتہ دنوں ایران میں ہونے والے حملے کامیاب رہے اور اب تک 7 ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا جا چکا ہے، ایران میں جاری جنگ ماضی کی کسی بھی جنگ سے مختلف ہے اور امریکی فوج نے اس میں واضح کامیابی حاصل کی ہے۔

پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ آپریشن کا مقصد فیصلہ کُن کارروائی کرنا ہے، ایران جنگ میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

امریکی سیکرٹری جنگ کے مطابق امریکی فورسز نے ایران کی دفاعی صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے، ایران میں 7 ہزار فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اس دوران ایران کی 11 آبدوزیں تباہ کی گئیں، ایران کے ریڈار اور دفاعی سسٹم کو بھی تباہ کردیا ہے۔ ایرانی نیوی کے 120 جہازوں کو تباہ کر چکے ہیں۔

انہوں نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا جھوٹی خبریں چلارہا ہے تاہم ان کے بقول، امریکی فوج ایران پر مزید بڑے حملے کرنے کی تیاری کر رہی ہے، امریکی کارروائیوں کا مقصد فیصلہ کن حملہ کرنا اور ایران کی فوجی صلاحیت کو کمزور کرنا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ایران کے خلاف حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور امریکی فورسز ہر ممکن کارروائی کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Read Entire Article