Times of Pakistan

ایران پر امریکی شکنجہ مزید سخت، 35 اداروں اور شخصیات پر نئی پابندیاں عائد

6 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

یہ نیٹ ورک ایران کے بینکاری نظام اور تیل کی تجارت کو سہارا دے رہا تھا، امریکی حکام


واشنگٹن نے ایران کے خلاف اقتصادی دباؤ بڑھاتے ہوئے 35 اداروں اور شخصیات کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ نیٹ ورک ایران کے بینکاری نظام اور تیل کی تجارت کو سہارا دے رہا تھا۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق نامزد ادارے اور افراد اربوں ڈالر مالیت کے ایرانی تیل کی ترسیل اور مالی لین دین میں ملوث رہے جس کے ذریعے پابندیوں کو بائی پاس کرنے کی کوشش کی گئی۔

محکمہ خزانہ کے ذیلی ادارے او ایف اے سی نے خبردار کیا ہے کہ ایسے بینک اور مالیاتی ادارے بھی کارروائی کی زد میں آ سکتے ہیں جو ان کمپنیوں سے کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں اور جو آبنائے ہرمز کے راستے ادائیگیوں کے نظام میں شامل ہیں۔

امریکی حکام نے چین کے صوبے شینڈونگ میں قائم آئل ریفائنریز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں موجود متعدد نجی کمپنیاں ایرانی تیل کی درآمد اور ریفائننگ میں کردار ادا کر رہی ہیں۔

Read Entire Article