ARTICLE AD BOX
اب ایسے علاقوں اور لوگوں کے گروہوں کی تباہی اور یقینی موت زیر غور ہے جنہیں اس لمحے تک نشانہ بنانے کا نہیں سوچا گیا تھا: ٹرمپ
شائع 07 مارچ 2026 04:31pm
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تازہ بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ایران کو آج کے دن ”انتہائی سخت“ حملوں کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری پیغام میں دعویٰ کیا کہ ایران نے اپنے مشرق وسطیٰ کے پڑوسیوں سے معافی مانگ کر ان کے سامنے ”ہتھیار ڈال دیے“ ہیں اور یہ وعدہ بھی کیا ہے کہ وہ اب ان پر مزید حملے نہیں کرے گا۔
امریکی صدر کے مطابق ایران نے یہ وعدہ صرف امریکا اور اسرائیل کے مسلسل اور بے رحم حملوں کے دباؤ کی وجہ سے کیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایک ریکارڈ شدہ پیغام میں کہا تھا کہ ایران کی عبوری قیادت نے پڑوسی ممالک پر حملے روکنے کی منظوری دے دی ہے، بشرطیکہ ایران پر حملہ ان کی سرزمین سے نہ ہو۔
تاہم اس کے فوراً بعد ایرانی پاسداران انقلاب نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایران پر حملے جاری رہے تو تمام امریکی اور اسرائیلی فوجی اڈے اور مفادات ان کے ”بنیادی نشانے“ ہوں گے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں آج مزید حملوں کا عزم ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران کے برے سلوک کی وجہ سے اب ایسے علاقوں اور لوگوں کے گروہوں کو مکمل تباہی اور یقینی موت کے لیے نشانہ بنانا زیر غور ہے جنہیں اس لمحے تک نشانہ بنانے کا نہیں سوچا گیا تھا۔
.png)
6 days ago
6







English (US) ·