ARTICLE AD BOX
ایران کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران نے امریکا کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پر اپنا جواب پاکستانی ثالثوں کو فراہم کر دیا ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی ’اِرنا‘ نے معاملے سے واقف ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کی جانب سے موصول ہونے والے جواب کے بعد اب مذاکرات کا تمام تر مرکز خطے میں جاری دشمنی اور مسلح کارروائیوں کے فوری خاتمے پر مرکوز ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ نے اس سے قبل واضح کیا تھا کہ تہران کی جانب سے امریکی تجاویز پر حتمی موقف داخلی جائزے اور اعلیٰ سطح کے مشوروں کے بعد ہی پاکستانی حکام کے ذریعے واشنگٹن تک پہنچایا جائے گا۔
اس پورے بحران میں پاکستان کا بطور ثالث کردار انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے ہی 8 اپریل کو تہران اور واشنگٹن کے درمیان جنگ بندی کرائی تھی جس کے نتیجے میں ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی تقریباً 40 روز سے جاری مشترکہ جارحیت کا سلسلہ تھم گیا تھا۔
جنگ بندی کے چند روز بعد اسلام آباد میں فریقین کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا دور بھی ہوا تھا، تاہم اس وقت کوئی بڑا بریک تھرو حاصل نہیں ہو سکا تھا۔
اب ایران کی جانب سے تحریری جواب کی فراہمی کو ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے تعطل کے شکار مذاکراتی عمل میں دوبارہ جان پڑنے کی امید ہے۔
.png)
56 minutes ago
3




English (US) ·