Times of Pakistan

ایران نے دو پاکستانی بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی

1 month ago 14
ARTICLE AD BOX

شائع 28 مارچ 2026 03:07pm

ایران نے دو پاکستانی بحری جہازوں کوآبنائےہرمزسے گزرنے خصوصی اجازت دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے دونوں جہاز جنگ کے آغاز کے بعد گزشتہ ایک ماہ سے خلیج فارس میں رکے ہوئے تھے، تاہم ایران کی جانب سے خصوصی اجازت ملنے کے بعد انہوں نے اپنی منزل کی جانب سفر دوبارہ شروع کیا۔

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا جہاز ’’ملتان‘‘ اور ایک چارٹرڈ جہاز ’’پی الیکی‘‘ آبنائے ہرمز عبور کرکے خلیجی پانیوں سے باہر آچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چارٹرڈ جہاز’’پی الیکی‘‘ میں تقریباً ساڑھے 8 کروڑ لیٹر خام تیل لدا ہوا ہے، جو پاکستان کیلئے درآمد کیا جا رہا ہے۔

شپنگ ذرائع کے مطابق دونوں جہاز 31 مارچ کو پاکستان پہنچیں گے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دونوں جہازوں نے گزشتہ روز خلیجی ممالک کے قریب سے آبنائے ہرمز کا سفر شروع کیا تھا، جس کے بعد اب وہ بحفاظت آگے بڑھ رہے ہیں۔

Read Entire Article