Times of Pakistan

ایران نے امریکی بحریہ کے ڈسٹرائر جہاز پر میزائل حملوں کی ویڈیو جاری کردی

2 months ago 13
ARTICLE AD BOX

ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی بحریہ کے جنگی جہاز کو میزائل حملوں کا نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی۔

ایرانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آبنائے ہرمز میں اجازت لیے بغیر غیرقانونی طور داخل ہونے کی کوشش کرنے والے امریکی بحریہ کے ڈسٹرائر جہاز کو وارننگ دی گئی تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا تھا تاہم امریکی جہاز نے وارننگ شاٹ اور ریڈیو پر بھیجے گئے انتباہ کو یکسر نظرانداز کیا اور آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کی کوشش جاری رکھی جس پر اسے میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔

ایران فوج کے بقول حملوں کے نتیجے میں امریکی نیوی کے ڈسٹرائر جہاز نے آبنائے ہرمز میں اپنا سفر روک دیا اور پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوگیا تھا۔

دوسری جانب سینٹکام نے ایرانی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز میں کسی امریکی جہاز پر حملہ نہیں ہوا بلکہ امریکی پرچم بردار دو تجارتی جہاز آبنائے ہرمز کو عبور کرنے میں کامیاب رہے۔

ایران کے پاسداران انقلاب نے امریکا کے اس دعوے کو سفید جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز سے کوئی امریکی جہاز نہیں گزر سکا۔ 

ادھر صدر ٹرمپ نے فوکس نیوز پر انٹرویو میں دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی جہازوں کو روکا یا فریڈم پراجیکٹ میں رکاوٹ ڈالی تو اسے دنیا کے نقشے سے مٹا دیں گے۔

Read Entire Article