Times of Pakistan

ایران نے 10 آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، ٹرمپ

1 month ago 18
ARTICLE AD BOX

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے 10 آئل ٹینکرز کو خیر سگالی کی علامت کے طامریکی صدر...

شائع 27 مارچ 2026 09:19am

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے 10 آئل ٹینکرز کو خیر سگالی کی علامت کے طامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اہم نوعیت کے مذاکرات جاری ہیں اور بات چیت “صحیح لوگوں” کے ساتھ ہو رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آبنائے ہرمز کے درمیان سے اس وقت کئی بڑے آئل ٹینکرز گزر رہے ہیں۔ ان کے مطابق کم از کم آٹھ بڑے ٹینکرز تیل سے لدے ہوئے اس اہم گزرگاہ سے گزر رہے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان جہازوں میں کچھ پاکستانی پرچم والے ٹینکرز بھی شامل ہیں، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ صورتحال میں بہتری آ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے ان ٹینکرز کو گزرنے کی اجازت دینا اس بات کی علامت ہے کہ تہران مذاکرات میں سنجیدہ ہے اور کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم راستہ ہے، جہاں سے دنیا کی بڑی مقدار میں تیل اور گیس گزرتی ہے، اور حالیہ کشیدگی کے باعث اس روٹ پر شپنگ شدید متاثر ہوئی تھی۔ور پر گزرنے کی اجازت دیکر مجھے تحفہ دیا ہے۔

Read Entire Article