Times of Pakistan

ایران جنگ میں شامل نہیں ہوں گے، کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کا دوٹوک اعلان

2 days ago 2
ARTICLE AD BOX

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں سفارتی کوششیں اور مذاکرات ہی خطے میں امن قائم کرنے کا مؤثر راستہ ہیں


کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا ایران کے خلاف جاری جنگ میں کبھی حصہ نہیں لے گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کے معاملے پر کینیڈا کا مؤقف بالکل واضح ہے اور ملک کسی بھی فوجی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گا۔

مارک کارنی نے کہا کہ کینیڈا ایسے اقدامات کی حمایت کرتا ہے جن کا مقصد ایرانی جوہری پروگرام کو محدود کرنا اور دہشتگردی کی مبینہ برآمد کو روکنا ہے۔

کینیڈین وزیراعظم کے مطابق عالمی سطح پر کشیدگی کم کرنے کے لیے جی سیون ممالک کے ساتھ مل کر مشترکہ مؤقف تلاش کیا جائے گا تاکہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکا جا سکے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں سفارتی کوششیں اور مذاکرات ہی خطے میں امن قائم کرنے کا مؤثر راستہ ہیں۔

Read Entire Article