ARTICLE AD BOX
صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ کے تناظر میں کہا کہ موجودہ صورتحال کو بعض لوگ جنگ بھی قرار دے رہے ہیں۔ تاہم ان کے بقول امریکا کی معیشت اس کے باوجود مضبوط ہے اور اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی عسکری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ جس میں ڈرون اور میزائل بنانے کی صلاحیت میں نمایاں کمی شامل ہے اور کئی میزائل بھی تباہ کیے جا چکے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن مذاکرات کے حوالے سے صورتحال پیچیدہ ہے کیونکہ قیادت کے بارے میں مکمل وضاحت نہیں۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ اگرچہ وہ فوری طور پر جنگ دوبارہ شروع کرنے کے حق میں نہیں، تاہم ضرورت پڑنے پر یہ آپشن موجود ہے۔ ان کے مطابق حالات کے بارے میں مکمل آگاہی صرف چند لوگوں کو ہے، اس لیے مذاکرات کی پیش رفت کے بارے میں زیادہ تفصیل سامنے نہیں آ رہی۔ صدر ٹرمپ نے توانائی کی قیمتوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ تنازع ختم ہونے کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں کمی آ سکتی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں ایران کی فیفا ورلڈکپ میں شرکت پر کوئی اعتراض نہیں، جو اس سال شمالی امریکا میں منعقد ہوگا۔ مزید برآں، انہوں نے یورپ میں امریکی فوجی موجودگی کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ اٹلی اور اسپین سے امریکی فوج کے ممکنہ انخلا پر غور کیا جا رہا ہے۔
.png)
1 month ago
11





English (US) ·