Times of Pakistan

اڈیالہ جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 4 ملازمین 90 روز کے لیے معطل

1 month ago 21
ARTICLE AD BOX

شائع 20 مارچ 2026 04:49pm

فرائض میں غفلت اور بدعنوانی کے الزامات پر اڈیالہ جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 4 ملازمین کو 90 روز کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام معطل ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا گیا ہے۔ تسلی بخش جواب نہ دینے پر معطل ملازمین کو پیڈا ایکٹ کے تحت جرمانہ یا ملازمت برطرفی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے تحت معطل ملازمین میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عمران شہزاد، سہیل احمد، شفقت نوید اور اطہر سعید شامل ہیں۔

حکام کے مطابق تمام معطل ملازمین کو ذاتی حیثیت میں 25 مارچ کو طلب کیا گیا ہے، جہاں ان سے الزامات سے متعلق وضاحت طلب کی جائے گی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ اہلکاروں کے خلاف فرائض میں غفلت اور کرپشن سے متعلق شکایات سامنے آئی تھیں، جن کی بنیاد پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

Read Entire Article