Times of Pakistan

آپریشن وعدۂ صادق؛ امریکا کے 14 اڈّوں پر حملوں میں سیکڑوں فوجی مارے گئے؛ ایران

2 weeks ago 5
ARTICLE AD BOX

ایران نے خلیجی ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈّوں کو نشانہ بنایا


ایران نے خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جس میں سیکڑوں فوجی مارے گئے


ایران کی پاسداران انقلاب  نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پاسداران انقلاب نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ایرانی افواج کا یہ طاقتور آپریشن ’’وعدۂ صادق چہارم‘‘ بھرپور قوت سے جاری رہے گا۔

ترجمان پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی اڈوں پر اب ایرانی فورسز کے حملے مزید شدت کے ساتھ ہوتے رہیں گے۔

ایران نے امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں قطر، سعودی عرب اور امارات سمیت فلسطینی علاقوں کے مرکز میں واقع امریکی فوجی اڈوں کونشانہ بنایا۔

ترجمان ایرانی پاسدران انقلاب نے بحرین میں موجود امریکی بحریہ کا ففتھ فلیٹ کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

Read Entire Article