Times of Pakistan

آپریشن غضب للحق، افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ

1 week ago 3
ARTICLE AD BOX

کارروائی کے دوران بزدل دشمن اپنے پوسٹس چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے


آپریشن غضب للحق کے تحت شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف افواج پاکستان زمینی اور فضائی موثرکارروائیاں کررہی ہے۔

پاک افغان بارڈر پر شمالی وزیرستان میں پاک افواج کی فضائی کارروائی، افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ کر دی گئیں ہیں۔

پاک فوج کی مؤثر کارروائی کے دوران بزدل دشمن اپنے پوسٹس چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ 

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی مؤثر حکمت عملی کے باعث افغان طالبان  کو بھاری نقصانات اور پسپائی کا سامنا ہے۔ آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔

Read Entire Article