Times of Pakistan

آبنائے ہرمز کی بندش سے گوادر پورٹ کی اہمیت میں اضافہ، ایک اور کارگو جہاز لنگر انداز

1 month ago 8
ARTICLE AD BOX

گوادر پورٹ علاقائی تجارت کا اہم مرکز بنتا جا رہا ہے، وفاقی وزیر بحری امور


گوادر:

خلیج فارس میں جنگ کی صورتحال اور آبنائے ہرمز کی بندش کے سبب پاکستان کے گہرے پانی کی بندرگاہ گوادر پورٹ کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

گوادر میں ایک اور کارگو جہاز کامیابی سے لنگر انداز ہوگیا۔

ایم وی یوان ہانگ ویئے گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا، جو 34 ہزار ٹن سامان لے کر گوادر پہنچا ہے، بحری جہاز پر 20 ہزار سے زائد کارگو آئٹمز موجود ہیں۔

ابوظہبی اور کویت کے لیے کارگو گوادر میں اتارا جائے گا۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ عالمی شپنگ کمپنیوں کا گوادر پر اعتماد بڑھنے لگا، گوادر پورٹ علاقائی تجارت کا اہم مرکز بنتا جا رہا ہے، گوادر میں جدید سہولیات اور انفرا اسٹرکچر کی بہتری جاری ہے۔

Read Entire Article