Times of Pakistan

آبنائے ہرمز میں ایران کیساتھ کشیدگی؛ امریکی فوج کا ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ

1 day ago 1
ARTICLE AD BOX

آبنائے ہرمز میں ایران کے ساتھ کشیدگی کے دوران عمان کے ساحل کے قریب امریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر گیا جس کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ روز معمول کے گشت کے دوران پیش آیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں دو اہلکار سوار تھے جنھیں حادثے کے تقریباً دو گھنٹے کے اندر اندر ریسکیو آپریشن کے ذریعے بحفاظت سمندر سے نکال لیا گیا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکاروں کی حالت مستحکم ہے اور انھیں ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے تاہم ہیلی کاپٹر سمندر میں ڈوب گیا۔

تاحال حادثے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ امریکی فوج نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا کسی اور وجہ سے حادثے کا شکار ہوا۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی صحافیوں سے گفتگو میں تصدیق کی کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شکار دونوں اہلکار خیریت سے ہیں اور ان کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔

یاد رہے کہ خلیج عمان اور مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی سرگرمیاں جاری ہیں اور خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر عالمی توجہ مرکوز ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حادثے سے متعلق مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

Read Entire Article