Times of Pakistan

آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے میں 6 ماہ لگ سکتے ہیں، پنٹاگون

1 week ago 3
ARTICLE AD BOX

صدر ٹرمپ ایران کو ایک متفقہ تجویز  لانے کے لیے چند دن کا وقت دے رہے ہیں


امریکی محکمہ جنگ پنٹاگون کی جانب سے امریکی کانگریس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو ہٹانے میں 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔

 واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایسی کوئی کارروائی ممکنہ طور پر جنگ کے خاتمے تک شروع نہیں کی جائے گی، جس کا مطلب ہے کہ اس تنازع کے معاشی اثرات رواں سال کے آخر یا اس کے بعد تک جاری رہ سکتے ہیں۔

دوسری جانب ایرن نے مذاکرات کو امریکی ناکہ بندی سے مشروط کر دیا ہے جبکہ امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا۔

پاکستان میں ایرانی سفیررضا امیری سے ملاقات کے دوران  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان امن کے قیام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا ایران مذاکرات میں بھرپور شرکت کرے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے بھی کہا کہ ایران مذاکرات یا جنگ بندی کے لیے وقت کی کوئی پابندی نہیں، صدر ٹرمپ ایران کو ایک متفقہ تجویز  لانے کے لیے چند دن کا وقت دے رہے ہیں۔

Read Entire Article