Times of Pakistan

انمول پنکی کی نشاندہی پر کراچی سے 45 لاکھ روپے مالیت کی کوکین برآمد

10 hours ago 2
ARTICLE AD BOX

پولیس نے ملزمہ کی نشاندہی پر فلیٹ پر چھاپا مارا، جس پر تالا لگا ہوا تھا، نیا مقدمہ درج


کراچی:

کوکین کوئین انمول عرف پنکی کی نشاندہی پر پولیس نے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے اے ون کمپلیکس میں چھاپا مار کر بھاری مقدار میں کوکین برآمد کر لی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ برآمد شدہ منشیات 45 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ہے۔ پولیس نے ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف سچل تھانے میں نیا مقدمہ نمبر 783/26 درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ اسٹیشن انویسٹی گیشن آفیسر بغدادی مثل خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں ملزمہ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق دوران تفتیش ملزمہ نے کوکین کی موجودگی کا انکشاف کیا، جس پر ملزمہ کی نشاندہی پر خواتین اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کی گئی۔

پولیس نے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے اے ون کمپلیکس پر چھاپا مارا، جہاں ملزمہ نے خود پولیس کو فلیٹ کی نشاندہی کی، جس پر تالا لگا ہوا تھا۔

پولیس نے تالا توڑ کر فلیٹ میں داخل ہو کر تلاشی لی اور باتھ روم میں تھیلیوں میں پیک کوکین ملی، جس کا وزن 228 گرام تھا۔ موقع سے 7 خالی ڈبیا بھی برآمد کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمہ نے تفتیش کے دوران منشیات کی موجودگی کا اہم انکشاف کیا تھا۔

Read Entire Article