Times of Pakistan

امریکی پاسپورٹ کا نیا ڈیزائن؛ ٹرمپ نے اپنی ہی تصویر چھاپ دی

1 hour ago 1
ARTICLE AD BOX

یہ ڈیزائن اس سال کے آغاز میں امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے ابتدائی ڈیزائن سے مختلف ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی 250ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں ایک خصوصی یادگاری امریکی پاسپورٹ کا نیا ڈیزائن جاری کر دیا ہے، جس میں ان کی تصویر نمایاں طور پر شامل کی گئی ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پاسپورٹ کے نئے ڈیزائن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ امریکا کا نیا پاسپورٹ، جس پر لکھا ہے خوش آمدید، لیکن اچھا رویہ اختیار کریں!

جاری کی گئی تصویر میں پاسپورٹ کے ایک صفحے پر صدر ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس کے مشہور ریزولوٹ ڈیسک پر دکھایا گیا ہے، جبکہ پس منظر میں امریکا کے تاریخی اعلانِ آزادی کا متن موجود ہے۔ اسی صفحے کے نچلے حصے میں صدر ٹرمپ کے دستخط بھی شامل ہیں۔ سامنے والے صفحے پر مصور جان ٹرمبل کی مشہور پینٹنگ ”دی ڈیکلریشن آف انڈیپنڈنس“ کی تصویر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نئے پاسپورٹ میں استعمال کی گئی صدر ٹرمپ کی تصویر واشنگٹن میں موجود اسمتھسونین نیشنل پورٹریٹ گیلری میں موجود ان کے سرکاری پورٹریٹ سے ملتی جلتی ہے۔

یہ ڈیزائن اس سال کے آغاز میں امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے ابتدائی ڈیزائن سے مختلف ہے، جس میں صدر کی دوسری تصویر استعمال کی گئی تھی۔

بعد ازاں وائٹ ہاؤس کے ایکس اکاؤنٹ سے بھی اسی ڈیزائن کی تصویر شیئر کی گئی، جس کے ساتھ لکھا گیا، امریکا کی 250ویں سالگرہ کی یاد میں نیا امریکی پاسپورٹ۔

تاہم جب اس بارے میں سوال کیا گیا کہ آیا یہی یادگاری پاسپورٹ کا حتمی اور سرکاری ڈیزائن ہے یا نہیں، تو وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے تمام سوالات امریکی محکمہ خارجہ کی طرف بھیج دیے۔

دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے بھی محکمہ خارجہ سے اس معاملے پر مؤقف لینے کے لیے رابطہ کیا ہے، تاہم خبر لکھے جانے تک کوئی باضابطہ جواب سامنے نہیں آیا۔

Read Entire Article