Times of Pakistan

امریکی ٹینس کھلاڑی میچ کے دوران آپے سے باہر، امپائر پر ریکٹ سے حملہ

1 month ago 10
ARTICLE AD BOX

امپائر نے سزا کے طور پر حریف پلیئر کو ایک گیم دے کر میچ ختم کردیا


اٹلی میں ہونے والے ایک چیلنجر ٹینس ایونٹ میں امریکی پلیئر ٹرسٹین بوئیر میچ کے دوران آپے سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ فرانساویلا المیر اوپن کے دوران پیش آیا جہاں بوئیر کا مقابلہ کم رینک کے حامل نوجوان کھلاڑی ڈینیئل ریپاگنیٹا سے تھا۔

جب بوئیر پہلا سیٹ ہارنے کے بعد 6-5 سے خسارے میں گئے تو خود پر قابو کھو بیٹھے، انہوں نے بار بار اپنا ریکٹ کورٹ پر مار کر توڑا، امپائر کی وارننگ کے باوجود ان کا غصہ کم نہ ہوا، جس پر امپائر نے سزا کے طور پر حریف پلیئر کو ایک گیم دے دیا اور یوں میچ ختم ہوگیا۔

اس کے بعد بوئیر نے امپائر کو برا بھلا کہا اور ان کی کرسی پر بھی ریکٹ مارا، تاہم امپائر محفوظ رہے۔ بوئیر نے مزید ریکٹس توڑنے کے بعد غصے میں کورٹ چھوڑ دیا۔

UNREAL scenes

Tristan Boyer receives a game penalty & loses the match

He hits the umpires chair:

‘You’re a f*cking moron’

He smashes his racquet some more

‘That’s un-f*cking believable. Nothing happened. That’s f*cking bullshit. F*ck you man’

😳😳😳 pic.twitter.com/EBaIV0TDpH

— The Tennis Letter (@TheTennisLetter) May 4, 2026

واضح رہے کہ ان کے اس طرح آپے سے باہر ہونے کا یہ پہلا موقع نہیں ہے، اس سے قبل وہ سین ڈیاگو اوپن میں بھی اسی طرح غصے کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔

Read Entire Article