Times of Pakistan

امریکی وزیر خارجہ کی قطری وزیراعظم سے میامی میں اہم ملاقات

1 month ago 10
ARTICLE AD BOX

ملاقات میں ایران کے ساتھ جنگ بندی اور آئندہ تفصیلی مذاکرات کے لیے ایک مختصر مفاہمتی یادداشت پر غور


MIAMI:

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور امریکی نمائندہ اسٹیو وٹکوف نے میامی میں قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے اہم ملاقات کی جس میں ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ملاقات میں ایران کے ساتھ جنگ بندی اور آئندہ تفصیلی مذاکرات کے لیے ایک مختصر مفاہمتی یادداشت پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ فریم ورک کا مقصد جاری کشیدگی کا خاتمہ اور سفارتی مذاکرات کی راہ ہموار کرنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان اور قطر اس بحران میں ثالثی کے کردار کے طور پر متحرک ہیں جبکہ پاکستان، قطر، مصر، ترکیہ اور سعودی عرب نے خطے میں بڑھتی کشیدگی کم کرنے اور فوری سفارتی حل پر زور دیا ہے۔

Read Entire Article