ARTICLE AD BOX
شائع 23 مارچ 2026 04:40pm
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے پاور پلانٹس پر حملے آئندہ 5 روز تک ملتوی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت مثبت اور نتیجہ خیز رہی۔
پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا ایران کے پاور پلانٹس اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر ممکنہ فوجی حملے پانچ روز کے لیے مؤخر کر رہا ہے جب کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری رہے گی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسی پیش رفت کے پیش نظر امریکی فوج کو ایران کے پاور پلانٹس اور توانائی کے انفراسٹرکچر پر کسی بھی ممکنہ حملے کو پانچ دن کے لیے مؤخر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات پورے ہفتے جاری رہیں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل انہی بات چیت کے نتائج کی بنیاد پر طے کیا جائے گا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ اگر امریکا نے اس کے پاور نیٹ ورک کو نشانہ بنایا تو ایران اسرائیل کے پاور پلانٹس اور خلیجی خطے میں امریکی اڈوں کو بجلی فراہم کرنے والے تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے۔
امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں واضح کیا کہ فوج کو تمام ممکنہ کارروائیاں عارضی طور پر روکنے کی ہدایت دی گئی ہے، اور یہ فیصلہ جاری مذاکرات کی کامیابی سے مشروط ہوگا۔
.png)
1 month ago
16




English (US) ·