Times of Pakistan

امریکی حملوں کے جواب میں ایران نے آبنائے ہرمز بند کر دی، دو جہازوں کا نشانہ بنانے کی اطلاعات

2 days ago 3
ARTICLE AD BOX

جو بھی بحری جہاز اس راستے سے گزرنے کی کوشش کرے گا اسے نشانہ بنایا جائے گا، ایرانی حکام


فوٹو: اے آئی تصوراتی تصویر


ایرانی فوجی قیادت نے امریکا کی جانب سے دوبارہ فضائی حملے شروع  ہونے کے بعد جوابی کارروائیاں شروع کر دی ہیں ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایرانی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان کے مطابق آبنائے ہرمز سے آئل ٹینکرز اور تجارتی بحری جہازوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔

حکام نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی بحری جہاز اس راستے سے گزرنے کی کوشش کرے گا اسے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ایرانی ذرائع کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے دو بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے فوری تصدیق ممکن نہیں ہو سکی۔

Read Entire Article