ARTICLE AD BOX
شائع 18 مارچ 2026 03:09pm
ایران کی وزارتِ داخلہ نے ملک بھر میں بڑے سیکیورٹی آپریشن کے دوران مبینہ امریکی جاسوسوں کو گرفتار کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے مبینہ تعلق پر ایک ایرانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ اس نے ملک گیر سیکیورٹی آپریشن میں بادشاہت کے حامی گروہ کے درجنوں سیل ختم کر دیے ہیں اور امریکا کے لیے کام کرنے والے مبینہ جاسوسوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
وزارتِ داخلہ کے مطابق ملک کے 26 صوبوں میں راتوں رات کارروائی کرتے ہوئے 111 افراد کو شناخت کرکے گرفتار کیا گیا، جب کہ ان افراد سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
اسکے علاوہ صوبہ ہمدان اور مغربی آذربائیجان سے چار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جو مبینہ طور پر امریکا کے لیے جاسوسی کر رہے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ افراد سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی اور حساس تنصیبات سے متعلق معلومات دشمن کو فراہم کر رہے تھے اور بیرونی طاقتوں کے ساتھ مل کر ملک کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
.png)
1 hour ago
1





English (US) ·