ARTICLE AD BOX
شائع 15 جولائ 2026 09:32pm
ایران نے واضح کیا ہے کہ اس وقت امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور ملک کی تمام تر توجہ اپنی سلامتی اور دفاع پر مرکوز ہے۔
عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال تہران اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت کا کوئی پروگرام زیر غور نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت صرف اپنے ملک کے دفاع پر توجہ دے رہا ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ہماری بین الاقوامی ذمہ داریاں اسی وقت تک برقرار رہتی ہیں جب تک دوسرا فریق بھی اپنے وعدوں پر عمل کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے عارضی مفاہمتی معاہدے (ایم او یو) کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں، جس کے بعد ایران نے بھی اس معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں پر عمل روک دیا۔
ایرانی ترجمان کے مطابق جب دوسرے فریق نے اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی تو ہم نے بھی ان تمام شعبوں میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل درآمد روک دیا جہاں یہ ضروری تھا۔
ایران کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے اور ایران و امریکا کے تعلقات بدستور تناؤ کا شکار ہیں۔
ایرانی حکومت کا کہنا ہے کہ مستقبل میں کسی بھی معاہدے یا مذاکرات کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ دوسرا فریق اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری کرتا ہے یا نہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح طور پر کہا تھا کہ ایران نے امریکا کے ساتھ طے پانے والی یادداشت ’اسلام آباد ایم او یو‘ کے تحت اپنے تمام وعدے پورے کیے۔
انہوں نے خبردار کیا تھا کہ ایران کبھی بھی اپنے وعدے توڑنے میں پہل نہیں کرتا، لیکن اگر واشنگٹن نے جنگ ختم کرنے کے اپنے وعدے پورے نہ کیے تو ایران بھی اس معاہدے پر مزید عمل نہیں کرے گا۔
.png)
1 hour ago
3





English (US) ·