Times of Pakistan

امریکا نے ایران کی بحری اور فضائی افواج تقریباً ختم کردی: ٹرمپ کا دعویٰ

17 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

اگر کوئی ناکام نیو یارک ٹائمز کو پڑھے تو اسے غلط تاثر ملے گا کہ امریکا اس جنگ میں کامیاب نہیں ہو رہا، ٹرمپ

شائع 13 مارچ 2026 12:11pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایرانی حکومتی نظام کو فوجی، اقتصادی اور دیگر شعبوں میں مکمل طور پر تباہ کر رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ امریکا ایران کے دہشت گردانہ حکومتی ڈھانچے کو ہر سطح پر نشانہ بنا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ناکام نیو یارک ٹائمز کو پڑھے تو اسے غلط تاثر ملے گا کہ امریکا اس جنگ میں کامیاب نہیں ہو رہا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کی بحری اور فضائی افواج تقریباً ختم ہو چکی ہیں جبکہ میزائل اور ڈرون بھی مسلسل تباہ کیے جا رہے ہیں۔

امریکی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایران کی قیادت اور اس کے عسکری ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے اور ان کے بقول ایرانی رہنما بھی عملی طور پر منظر سے غائب ہو چکے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس بے مثال عسکری طاقت اور لامحدود گولہ بارود موجود ہے اور امریکی افواج دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے مشن پر کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے لیے یہ ایک عظیم اعزاز ہے کہ وہ ایسے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں جو گزشتہ 47 برس سے بے گناہ افراد کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

Read Entire Article