Times of Pakistan

امریکا ایرانی فٹ بال ٹیم کی بلا رکاوٹ ورلڈ کپ میں شرکت یقینی بنائے: تہران

1 day ago 5
ARTICLE AD BOX

ایرانی وزارت خارجہ نے ویزا مشکلات کے بعد تربیتی کیمپ میکسیکو منتقل کرنے کی تصدیق کر دی۔

ایران نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ 2026 فیفا ورلڈ کپ میں ایرانی قومی فٹ بال ٹیم کی بلا رکاوٹ شرکت یقینی بنائے۔ تہران نے واضح کیا ہے کہ امریکی ویزا مسائل کے باعث ٹیم کا تربیتی کیمپ امریکا کے بجائے میکسیکو منتقل کیا گیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا، 2026 فیفا ورلڈ کپ کے شریک میزبان کی حیثیت سے ایرانی قومی فٹبال ٹیم کی بغیر کسی رکاوٹ شرکت یقینی بنانے کا پابند ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے ’ارنا‘ کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ میں اسماعیل بقائی سے ایرانی ٹیم کو درپیش ممکنہ امریکی رکاوٹوں سے متعلق سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے کہا کہ اگرچہ ایونٹ کے انتظامی معاملات میں فیفا بنیادی ادارہ ہے، تاہم امریکا پر بھی اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو ایرانی ٹیم کی شرکت کے لیے تمام ضروری سہولتیں فراہم کرنا ہوں گی تاکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔

یہ بیان ان رپورٹس کے بعد سامنے آیا جن میں کہا گیا تھا کہ ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے امریکی ویزا کے حصول میں مشکلات کے باعث قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسماعیل بقائی نے بتایا کہ یہ فیصلہ فیفا، میکسیکن فٹبال فیڈریشن اور متعلقہ امریکی حکام سے مشاورت کے بعد کیا گیا تاکہ ممکنہ رکاوٹوں سے پہلے ہی بچا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ ایرانی ٹیم کا دورہ مکمل طور پر کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے ہوگا اور امید ظاہر کی کہ عالمی مقابلوں کے دوران ایران کو کسی امتیازی سلوک یا غیر ضروری رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

Read Entire Article