Times of Pakistan

امریکا ایران جنگ کے تناظر میں آج بھی پاکستان بھر سے 97 پروازیں منسوخ ہوئیں

1 week ago 5
ARTICLE AD BOX

دبئی سے لاہور، اسلام آباد اور کراچی کیلئے چار مخصوص پروازیں پہنچ چکی ہیں


امریکا ایران جنگ کے تناظر میں آج بھی پاکستان بھر سے 97 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابقدبئی، بحرین، ابوظہبی، شارجہ اور دوحہ کی 25 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

8 دنوں میں ملک بھر سے 1300 مشرق وسطیٰ کی پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ ایک ہفتے میں مشرق وسطیٰ کی 27600 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

اسی طرح لاہور میں بھی جنگ کے باعث مشرقی وسطی کی پروازوں کا شیڈول آج بھی متاثر رہا۔ 

لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے عرب امارات دوحہ انستبول کی 27 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ ملتان ائیرپورٹ سے 8 اور فیصل آباد ائیرپورٹ سے 7 سیالکوٹ ائیرپورٹ سے 6 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

علاوہ ازیں دبئی سے لاہور، اسلام آباد اور کراچی کیلئے چار مخصوص پروازیں پہنچ چکی ہیں۔

Read Entire Article