Times of Pakistan

امریکا-ایران جنگ کا بہانہ بناکر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، وزیرقانون کےپی

9 hours ago 3
ARTICLE AD BOX

خیبرپختونخوا کے وزیر قانون آفتاب عالم  نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کی جنگ کا بہانہ بنا کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جبکہ  خیبرپختونخوا سے ملک بھر کو 70 فیصد گیس کی ضرورت پوری کی جا رہی ہے لیکن صوبے کو اس کا حق نہیں دیا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی اور گیس خیبرپختونخوا کی پیداوار ہے اور خیبر پختونخواہ میں 550 ملین کیوبک فیٹ گیس پیدا ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کی ضرورت 125 ملین کیوبک فیٹ ہے، خیبرپختونخوا سے ملک بھر کو 70 فیصد گیس کی ضرورت پوری کی جارہی ہے اور خیبر پختونخواہ کو قدرتی وسائل کا حق نہ دے کر آرٹیکل 158 کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ 1972 کے بعد ملک میں کوئی بڑا ڈیم نہیں بنا، آئی پی پیز کمپنیوں کے ساتھ معاہدے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے کیے۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کمپنیاں بے لگام گھوڑے ہیں، ہائیڈرو سے سستی بجلی بنتی ہے لیکن ماضی کی حکومتوں نے اس پر کام نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا-ایران جنگ کا بہانہ بناکر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کی صحت کے حوالے سے صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ بانی چئیرمین اور ان کی اہلیہ کا علاج نہیں کرایا جا رہا ہے اور مطالبہ کیا کہ بانی چئیرمین کا علاج ان کے ذاتی معالج سے کرایا جائے۔

Read Entire Article