Times of Pakistan

امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے ہوگیا، وزیراعظم کا اعلان

8 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

معاہدے پر دستخط کی تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں منعقد کی جائے گی، شہباز شریف کا ایکس پر پیغام


وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پانے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر وزیراعظم نے لکھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان طویل اور اہم مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پا گیا۔ امن معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔

انہوں نے قطر، سعودی عرب اور ترکیے کے کردار کو سراہا اور کہا کہ فریقین نے تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں فوری اور مستقل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔

Following intensive talks, we are pleased to announce that the Peace Deal between the United States of America and Islamic Republic of Iran has been REACHED. Both sides have declared the immediate and permanent termination of military operations on all fronts, including in…

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 14, 2026

اُن کا کہنا تھا کہ معاہدے میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر کارروائیاں روکنا شامل ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں امریکا اور ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین نے تنازع کا حل سفارت کاری سے نکالنے کی راہ ہموار کی۔

Read Entire Article