ARTICLE AD BOX
ایران نے اس حملے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے
تہران: ایران نے تصدیق کی ہے کہ اس کے جوہری مرکز نطنز نیوکلیئر پلانٹ کو امریکی اور اسرائیلی حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔ ایران کے نمائندے رضا نجفی نے اقوام متحدہ کی ایٹمی نگرانی ایجنسی (IAEA) کے 35 رکنی بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک بار پھر انہوں نے ایران کے پرامن، محفوظ جوہری مراکز پر حملہ کیا۔‘ نجفی نے رائٹرز کے سوال پر بتایا کہ حملے کے دوران نشانہ بننے والی جگہ نطنز کا جوہری مرکز تھا۔ ایران نے اس حملے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جوہری پروگرام پر کسی قسم کے خطرے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
.png)
1 week ago
6





English (US) ·