ARTICLE AD BOX
ریاست میڈیا سے توقع رکھتی ہے کہ وہ معلومات کی درستگی کا خیال رکھے، اماراتی وزارت خارجہ
ابوظہبی:
متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے مبینہ دورے کی تردید کر دی جس کے بارے میں بعض میڈیا رپورٹس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایران جنگ کے دوران خفیہ طور پر متحدہ عرب امارات پہنچے اور اماراتی صدر سے ملاقات کی۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے اس دورے کو تاریخی پیش رفت قرار دیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ یہ اسرائیل اور یو اے ای کے تعلقات میں اہم سنگ میل ہے۔ تاہم اماراتی وزارت خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات ابراہیمی معاہدے کے تحت شفاف اور علانیہ ہیں، اور ان میں کوئی خفیہ یا غیر اعلانیہ ملاقاتیں شامل نہیں ہیں۔ اماراتی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ریاست میڈیا سے توقع رکھتی ہے کہ وہ معلومات کی درستگی کا خیال رکھے اور بغیر تصدیق کے دعووں کو نہ پھیلائے یا سیاسی تاثر پیدا کرنے کے لیے استعمال نہ کرے۔
.png)
1 month ago
10




English (US) ·