ARTICLE AD BOX
تقریباً 37 لاکھ افغان بچے شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں
طالبان رجیم کی ناقص پالیسیوں اور انتظامی نااہلی نے عوام بالخصوص بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے افغانستان میں غذائی بحران سے متعلق ہنگامی الرٹ جاری کردیا۔ یونیسیف کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق افغانستان میں وسیع غذائی عدم تحفظ، ناقص صحت اور صاف پانی کی کمی کے باعث بچے شدید غذائی بحران کا شکار ہیں۔ افغانستان میں کیے گئے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ تقریباً 37 لاکھ افغان بچے شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں ، 90 فیصدافغان بچے روزمرہ کی خوراک میں صحت مند نشوونما کے لیے ضروری اجزاء حاصل نہیں کر پاتے۔ فوری علاج اور اضافی خوراک کے محتاج 85 فیصد بچوں کی عمریں دو سال سے بھی کم ہیں۔ شدید غذائی بحران سےافغان لڑکوں کے مقابلے میں بچیوں میں جسمانی کمزوری اور لاغر پن کی شرح تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ غذا کی اس شدید کمی نے بچوں کی اموات اور جسمانی کمزوری کے خطرات کو 6 گنا بڑھا دیا ہے۔
.png)
20 hours ago
1






English (US) ·