Times of Pakistan

افغان طالبان رجیم کی پالیسیوں کے خلاف عوامی ردعمل مزید سخت

1 day ago 3
ARTICLE AD BOX

افغان شہری نے ایران جنگ میں مسلمانوں کا خون بہنے سے روکنے پر پاکستان کی عسکری قیادت کی حکمتِ عملی کو سراہا


جلال آباد غنڈ میں طالبان رجیم کے ملٹری کیمپ کے باہر سے افغان شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔

افغان طالبان رجیم کی معاشی پالیسیوں سے تنگ افغان شہری نے پاکستانی عسکری قیادت سے محبت کا اظہار کیا۔

افغان شہری نے پاکستان کی عسکری قیادت کے نام پیغام دیتے ہوئے عالمی امن کیلئے بہترین کردار کو قابل ستائش قرار دیا۔ افغان شہری نے امریکہ اورایران کی جنگ میں مسلمانوں کا خون بہنے سے روکنے پر پاکستان کی عسکری قیادت کی حکمتِ عملی کو سراہا۔

افغان شہری نے کہا کہ افغان طالبان رجیم نام نہاد اسلامی ریاست کی آڑ میں اپنی ہی قوم کا استحصال کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغان شہری پرچی پر درج  تحریر کے ذریعے بھی پاکستان اور عسکری قیادت سے والہانہ محبت کا اظہار کررہا ہے۔

Read Entire Article