ARTICLE AD BOX
افغانستان میں مارچ میں امدادی سرگرمیوں کیخلاف 86 واقعات رپورٹ ہوئے
دہشت گردوں کی سرپرست افغان طالبان رجیم نے عوامی فلاح و بہبود کو پسِ پشت ڈال دیا، انسانی بحران شدت اختیار کرگیا۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امدادی رابطہ(اوچا) نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں جاری بدامنی اور سیکیورٹی بحران نے امدادی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ افغانستان میں مارچ میں امدادی سرگرمیوں کیخلاف 86 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں1 امدادی کارکن جاں بحق ہوا۔ افغان طالبان رجیم میں خواتین پر کام کی پابندیاں برقرارہیں اور امدادی سرگرمیوں میں شرکت پر 14 کیسز سامنے آئے۔ گلوبل فوڈ کرائسس 2026 کی رپورٹ میں افغانستان کو شدید غذائی عدم تحفظ کے لحاظ سے دنیا میں پانچویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ لاکھوں افغان تاحال انسانی امداد کے محتاج ہیں، سیکورٹی بحران اور رسائی میں رکاوٹوں نےصورتحال کو مزید سنگین بنادیا ہے۔
.png)
1 day ago
3




English (US) ·