ARTICLE AD BOX
شائع 21 مارچ 2026 05:06pm
فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کرم میں فوجی جوانوں اور افسروں کے ساتھ عید الفطر منائی اور پاک فوج کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ نے کہا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے، سرحد پار افغان پناہ گاہوں سے سرگرم دہشت گردوں کو پاکستان کا امن خراب نہیں کرنے دیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل، آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل سید عاصم منیر نے آج ضلع کرم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فوجی جوانوں اور افسران کے ساتھ عیدالفطر منائی۔ عید کی نماز کے بعد فیلڈ مارشل نے پاکستان کے پائیدار استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی اور جوانوں اور افسروں کو عید کی مبارک باد پیش کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے قوم کی حفاظت کے لیے جوانوں کی غیر متزلزل لگن، بلند حوصلے اور مثالی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ جنرل عاصم منیر نے آپریشن غضب للحق کے دوران پاک فوج کی شاندار کامیابیوں کو سراہا۔
چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ آپریشن غضب للحق کا مقصد دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو ختم کرنا اور سرحدی علاقوں میں دیرپا امن کو یقینی بنانا تھا، سرحد پار افغانستان میں پناہ گاہوں سے سرگرم دہشت گردوں کو پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
فیلڈ مارشل نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح الفاظ میں زور دیا کہ دشمن عناصر کی جانب سے پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال نہیں ہونی چاہیے۔
جنرل عاصم منیر نے فارمیشنز کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور قومی سلامتی کے مقصد سے سرشار افسران اور جوانوں کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جوانوں کی استقامت پر فخر کرتے ہوئے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
قبل ازیں آرمی چیف سید عاصم منیر کا کور کمانڈر پشاور نے پرتپاک استقبال کیا۔
.png)
2 hours ago
3





English (US) ·