ARTICLE AD BOX
افغانستان میں ایبی گیٹ حملے کے ماسٹرمائنڈکو 43 دن کے اندرگرفتارکیاگیا
طالبان رجیم کی دہشتگردوں کی پشت پناہی اورافغان سرزمین پرعالمی دہشتگردگروہوں کی موجودگی پرعالمی برادری شدید تحفظات کااظہارکرچکے ہیں۔ امریکا کی سالانہ انسدادِ دہشتگردی رپورٹ میں افغانستان اب بھی دہشتگردی کےخطرات کاسب سےبڑامرکزقرار دیا گیا ہے۔ امریکا کی انسداددہشتگری2026 کے مطابق افغانستان میں ایبی گیٹ حملےکے ماسٹرمائنڈکو 43 دن کے اندرگرفتارکیاگیا، حملےمیں13فوجی اہلکارہلاک ہوئےتھے۔ ایبی گیٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو پاکستان نےگرفتارکرکے امریکا کے حوالے کیا تھا جس پر صدر ٹرمپ نےپاکستان کاشکریہ ادا کیاتھا۔ امریکا نےالقاعدہ، داعش خراسان سمیت امریکا مخالف بڑےدہشتگرد گروہوں کے خاتمے کیلئے کارروائیاں تیز کرنےکااعلان کردیا ہے، رپورٹ کے مطابق داعش اور القاعدہ جیسےگروہوں کوسنگین خطرہ قرار دیتےہوئےامریکا نےشراکت دارممالک کی مدد بڑھانےکابھی اعلان کیا۔ رپورٹ میں القاعدہ اورداعش جیسے بیرونی حملوں کی صلاحیت رکھنے والے دہشتگرد گروہوں کے خاتمے کیلئے جارحانہ حکمتِ عملی اپنانے کااعادہ کیا گیا ہے۔
.png)
1 month ago
7




English (US) ·