Times of Pakistan

اسپیس ایکس کے آئی پی او کے بعد ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر بن گئے

1 hour ago 1
ARTICLE AD BOX

امریکی کاروباری شخصیت ایلون مسک کو دنیا کا پہلا ٹریلین ڈالرز کا فرد قرار دیا گیا ہے، جن کی مجموعی دولت 1.1 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت اسپیس ایکس کے ریکارڈ آئی پی او اور اسٹاک مارکیٹ میں کمپنی کی ابتدائی ٹریڈنگ کے بعد سامنے آئی ہے۔

فوکس نیوز کے مطابق اسپیس ایکس کے آئی پی او کے بعد کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں ایلون مسک کی مجموعی دولت میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کی دولت میں سب سے بڑا حصہ اسپیس ایکس میں ان کی ملکیت سے آتا ہے، جس کی مالیت کا اندازہ تقریباً 690 ارب ڈالر لگایا جا رہا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ٹیسلا میں ان کے شیئرز اور دیگر کاروباری و ٹیکنالوجی سرمایہ کاریوں نے بھی ان کی مجموعی دولت کو تاریخی سطح تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسپیس ایکس کے آئی پی او نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھول دیے ہیں، جبکہ ایلون مسک کی کمپنیوں پر اعتماد مزید بڑھا ہے۔

ان کے مطابق جس طرح ایلون مسک نے ٹیسلا کو ایک عالمی آٹو موبائل کمپنی میں تبدیل کیا، اسی طرح وہ خلائی تحقیق اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں بھی عالمی سطح پر بڑا اثر ڈال رہے ہیں۔

ایلون مسک اس سے قبل ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس (سابق ٹوئٹر) جیسے بڑے اداروں کے سربراہ رہ چکے ہیں اور دنیا کی سب سے بااثر ٹیکنالوجی اور کاروباری شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔

Read Entire Article